بھٹکل:22/نومبر (ایس او نیوز) ملک کے معاشی نظام میں ماہی گیروں کا بہت ہی اہم رول ہے، اس کا تحفظ ماہی گیروں کی اہم ذمہ داری ہونے کی بات نیٹ فش کے ریاستی افسر نارائن کے اے نے کہی۔
وہ یہاں اسکوڈویز ادارے ، نیٹ فش اور مقامی ماہی گیرسنگھ کے اشتراک سے بھٹکل کے ماوین کوروے بندرگاہ میں منعقدہ عالمی یوم ماہی گیر پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ بھارت قریب 7517کلومیٹر ساحلی کنارہ رکھتاہے، سب سے زیادہ سمندری دولت رکھنے والا ملک ہے، یہاں سے رفت ہونی والی مچھلی کی بڑی مانگ ہے۔ لیکن ہماری سمندری دولت آج گندگی کا شکار ہونے کے باوجود ماہی گیر دیکھ کر بھی خاموش ہیں، جس کے برے نتیجے ماہی گیروں پر بھی ہونے کی بات کہی۔ ماوین کوروے ٹرال بوٹ یونین کے سکریٹری منجوناتھ کھاروی نے پروگرام کی صدارت کی۔ اسکوڈ ویز ادارے کے افسر منجوناتھ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ ماہی گیر خواتین سنگھ کی صدر تلسی کھاروی موجود تھیں۔ سبرمنیا نے نظامت کی۔ اس موقع پر ماہی گیروں میں صفائی اشیاء کی تقسیم کاری ہوئی ۔